Your browser doesn’t support HTML5 video

مشہور گلوکار سامی یوسف کا شامی مہاجر کیمپ کا دورہ

فرمائش پر گیت سنا کر اداس ماحول کو خوشگوار بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

معروف گلوکارہ سامی یوسف نے ترک سرحد کے قریب الزعتری کے مقام پر شامی مہاجر کیمپ کا دورہ کیا تاکہ وہ شام میں خانہ جنگی سے متاثر ہو کر ہمسایہ ملک پناہ لینے پر مجبور مہاجرین کے حالات کا بذات خود مشاہدہ کر سکیں۔

ایرانی نژاد برطانوی گلوکار دینی گیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ان گیتوں کے بول بھی وہ خود لکھتے ہیں۔ سامی یوسف نے اقوام متحدہ کے عالمی فوڈ پروگرام کے وفد کے ہمراہ شامی مہاجر کا دورہ کیا۔

الزعتری مہاجر کیمپ آمد پر سامی یوسف نے وہاں قائم ایک عارضی سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ننھے طلبہ کہ فرمائش پر اپنے مشہور گیت اور نعتیں سنائیں، جس پر غمزدہ بچے چند لمحوں کے لئے غریب الوطنی کا دکھ بھول گئے اور ان کے چہرے خوشی سے چمک اٹھے۔

سامی یوسف نے الزعتری کیمپ کے اپنے دورے کو انتہائی جذباتی پیش رفت قرار دیا۔ یاد رہے دل موہ لینے والے گیتوں کی وجہ سے عرب اور اسلامی دنیا میں سامی یوسف کو لاکھوں افراد پسند کرتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں