syria

شامی اپوزیشن گروپ کا بشار رجیم سے رابطے پر غور

دعوت روس کیطرف سے انسانی المیے سے نمٹنے کیلیے دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مغربی ممالک کا حمایت یافتہ شامی اپوزیشن گروپ بشار الاسد رجیم سے ماسکو میں مذاکرات کی روسی دعوت پر غور کر رہا ہے۔ اس دعوت کا مقصد جنگ زدہ اہل شام کی انسانی بنیادوں پر مدد کے امکانات پر مشاورت ہے۔

فوری طور پر یہ یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ شامی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ یہ گروپ براہ راست مذاکرات کرے گا یا با لواسطہ طور رابطہ ہو گا۔ نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ مجوزہ مذاکرات کب تک ممکن ہو سکیں گے۔

اس بارے میں شامی اپوزیشن کے اہم رہنما کمال لبوانی کا کہنا ہے'' ابھی ہم اس دعوت پر غور کر رہے ہیں کہ روس کی اس خواہش کو پذیرائی دی جائے یا نہیں۔''

ان کا یہ بھی کہنا ہے ''ان مجوزہ مذاکرات کو اپوزیشن اتحاد کے ماہرین کیلیے ایک راستے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاکہ ہلال احمر سوسائٹی کے توسط سے زیر محاصرہ شامی عوام کیلیے خوراک کی فراہمی محفوظ انداز میں ممکن ہو سکے۔''

کمال لبوانی کا مزید کہنا تھا ''روس چاہتا ہے کہ اس طریقے سے بشار رجیم اور اپوزیشن کے درمیان ایک رابطہ کی راہ ہموار ہو جائے، ہمارے اتحاد میں شامل بعض ساتھیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس انسانی مسائل کی آڑ استعمال کرتے ہوئے شامی رجیم کیلیے قبولیت پیدا کرنا چاہتا ہے۔''

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں