Kidnapped

مشرقی لبنان میں دو اومانی شہریوں کا اغوا

مسلح افراد نے دونوں یرغمالیوں کو نامعلوم مقام پر متنقل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سلطنت آف اومان کے دو شہریوں کو مشرقی لبنان کی وادی البقاع کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کر لیا ہے۔ یرغمال بنائے جانے والے اومانی شہری گذشتہ روز بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد فی الفور وادی بقاع روانہ ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ مغویوں کا تعلق خلیجی ریاست اومان سے ہے۔ اغواء کی یہ واردات وادی بقاع کے بعلبک میں الکیال روڈ پر اس وقت ہوئی جب دونوں اومانی باشندے گاڑی پر جا رہے تھے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اغواء کار کون ہیں؟ نامعلوم مسلح اغواء کار دونوں اومانی باشندوں کو یرغمال بنانے کے بعد نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اومانی باشندے بیروت ہوائی اڈے پر اترنے کے فوری بعد ایک پرائیویٹ مرسڈیز کار کرائے پر لے کر وادی بقاع روانہ ہو گئے تھے۔

کرائے پر لی گئی کار کے شامی ڈرائیور نے سیکیورٹی حکام کو بتایا کہ جب اس کی ٹیکسی الکیال کے مقام پر پہنچی تو سامنے سے آنے والی ایک لینڈ کروزر نے اس کا رستہ روکا اور میری گاڑی میں سوار دونوں اومانی باشندوں کو اتار کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم سمت کی جانب لے گئے۔

ڈرائیور نے بتایا کہ ایک اومانی باشندہ نے رستے میں کسی خاتون سے فون پر بات بھی کی جو مبینہ طور پر اس سے اس کی شناخت پوچھ رہی تھی۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ایسے لگ رہا تھا کہ وہ کسی کے بلانے پر یہاں آئے تھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ نومبرمیں لبنانی پولیس نے بھی دو جرمن باشندوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کچھ دیر کے لیے حراست میں لیا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں