Jail
مصر میں موساد کے پانچ افسروں کیخلاف مقدمہ تیار
تین مصری بھی قومی سلامتی سے متعلق مقدمے میں ملزم
مصر میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے پانچ افسروں اور تین مصری شہریوں کے خلاف بدھ کے روز سے مقدمہ چلائے جانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان آٹھوں افراد پر یہودی ریاست کیلیے مصر کی جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔
جاسوسی کرنے والوں پر مصری پراسیکیوشن کا الزام کہ انہوں نے مصری سلامتی کے راز حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم اس مقدمے کا آغاز ملزمان کی عدم موجودگی میں کیا جائے گا۔
کیونکہ اسرائیلی موساد کی جاسوس فرار ہو چکے ہیں جبکہ مصری ملزمان کے بارے میں بھی ابھی واضح نہیں کہ انہیں گرفتار کیا جا سکا ہے یا نہیں۔
بتایا گیا ہے کہ رفاہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے تین مصریوں سمیت آٹھ جاسوسوں کے خلاف مقدمہ مصر کے شہر سویز میں چلایا جائے گا۔
اس سے پہلے ہی ایک اردنی جاسوس جس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی موساد کیلیے کام کرتا رہا ہے کیخلاف بھی مقدمہ زیر سماعت ہے۔
اکتوبر 2011 میں جن 25 مصریوں کو اسرائیل نے رہا کیا تھا انہیں بھی مصری جیلوں رکھا گیا ہے۔