Your browser doesn’t support HTML5 video
مُعتمرین تبرک کے لیے غلاف کعبہ کے دھاگے نکالتے ہوئے: ویڈیو
حُجاج اور مُعتمرین کرام بیت اللہ کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہوئے ویسے تو فنا فی اللہ کی کیفیت سے سرشار ہوتے ہیں لیکن کچھ کمزور عقیدہ لوگوں کی توجہ عبادت میں خشوع وخضوع کے بجائے ظاہری چیزوں پر ہوتی ہے۔ وہ خانہ کعبہ میں عبادت کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنے کے بجائے غیرضروری مشاغل میں مصروف ہوتے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق کچھ حجاج ومعتمرین طواف کے دوران خانہ کعبہ کے غلاف کا کوئی ٹکڑا کاٹ لیتے یا اس میں سے دھاگے نکال لیتے ہیں۔ کچھ حجاج تو محض یادگار کے طور پر ایسا کرتے ہیں جبکہ اکثریت تبرک کے طورپر کسوہ [غلاف] کعبہ کےدھاگے نکالتی ہے۔ ایسے لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ غلاف کعبہ کے یہ دھاکے اُنہیں اور ان کے اہل خانہ کو جسمانی اور روحانی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ہرقسم کی زمینی سماوی بلیات سے بھی بچائیں گے۔
ان دنوں ایک چھوٹی سی ویڈیو فوٹیج تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں مُعتمرین کو طواف کے دوران چپکے سے غلاف کعبہ سے دھاگے نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کعبہ شریف کے غلاف مقدس سے دھاگے نکالنے کے خواہاں عموما خانہ کعبہ سے چمٹے رہتے ہیں۔ بظاہر ایسے لگتا ہے کہ وہ اللہ سے کوئی خاص التجا کررہے ہیں لیکن ان کی نظریں خانہ کعبہ کے غلاف پر ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیو فوٹیج حرم میں لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ انٹرنیٹ پر لوڈ کی گئی اس ویڈیو پر ملے جلے تاثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔
تبرک کے طور پر حجاج و معتمرین نہ صرف خانہ کعبہ کے غلاف کا کچھ حصہ کاٹ لیتے یا اس کے دھاگے نکالتے ہیں بلکہ واپسی پر کھجوریں، تسبیحات، ٹوپیاں اور زمزم بھی بہ طور تبرک ساتھ لانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
اسی بارے میں
-
برطانوی وزیر کی غلافِ کعبہ کی تیاری کے عمل میں شرکت -
موسم حج کی آمد: غلاف کعبہ زیریں سمت سے ساڑھے تین میٹر اٹھا دیا گیا -
نیا غلاف کعبہ تیار، سینئر دربان کے سپرد -
غلاف کعبہ کی تیاری میں جدید طریقے استعمال کرنے کی منظوری -
خانہ کعبہ کا آہنی قفل سنہری تالے میں تبدیل، کلید "سدانہ" کے سپرد -
چھے دہائیوں میں پہلی مرتبہ قفلِ خانہ کعبہ کی تبدیلی