golan heights

گولان پر اسرائیلی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

اسرائیل نے دونوں کو دہشت گرد اور مداخلت قرار دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز گولان کی چوٹیوں پر نشانہ بنائے دو افراد کو دہشت گرد اور مداخلت کار دے دیا ہے۔ یہ دونوں مشتبہ افراد اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق گولان کی پہاڑیوں کی طرف سے اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایک اسرائیلی ویب سائٹ کے ذریعے سامنے آنے والے اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ''دو مسلح افراد کو دیکھا گیا جو اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور سرحد پر اسرائیلی تنصیبات کو نقصان پہنچا رہے تھے ، انہیں دیکھتے ہی اسرائیلی فوج نے فائرنگ شروع کر دی اور دونوں کو نشانہ بنا لیا گیا۔

اس جاری کیے گئے بیان میں دونوں افراد کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے، نہ ہی ان افراد کی شناخت بتائی گئی ہے۔ البتہ اسرائیل کی وائی نیٹ نامی ویب سائٹ نے دونوں افراد کے جانبر نہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا یہ واقعہ اسرائیل اور شام کے درمیان حالیہ دنوں پیش آنے والے واقعات میں سے ایک ہے۔ دس روز قبل بھی اسرائیل نے سڑک کنارے دھماکوں کے بعد فائرنگ کی تھی۔

واضح رہے اسرائیل نے گولان کی چوٹیوں کے علاقے میں 1200 مربع کلو میٹر کا علاقہ 1967 کی چھ روزہ جنگ کے دوران قبضے میں لے لیا تھا ، یہ علاقہ ابھی تک اسرائیل کے زیر قبضہ ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں