Your browser doesn’t support HTML5 video
شام کے شہر داریا پر بیرل بم گرنے کا خوفناک منظر
رضاکاروں کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ویڈیو دیکھنے والوں کا رش
شامی شہر داریا سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے بشار الاسد کی فوج کے شہر پر گرائے جانے والے بیرل بم کے خوفناک منظر کو ویڈیو میں محفوظ کیا۔ سوشل میڈیا پر پہلی بار منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایک دل دہلا دینے والا منظر ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نامعلوم سمت سے گرایا گیا بیرل بم ویڈیو کلپ کے ایک ابتدائی حصے میں کثیف آبادی والے علاقے میں گرتا دکھائی دیتا ہے، جس کے بعد پورا علاقہ مٹی اور سفید دھویں کے مرغولوں میں چھپ جاتا ہے۔
داریا شہر کے میڈیا سینٹر نے ویڈیو کلپ کے ساتھ یہ کیپشن جمائی ہے کہ "اس منظر کو دیکھنے کے بعد ذرا سوچیے، آپ کا ردعمل کیا ہے، کیا آپ ایسی حیوانیت کا تصور کر سکتے ہیں۔"