MOF

دمشق سے سفارتی تعلقات بحال نہیں کریں گے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ریاض حکومت شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ سفارتی نمائندگی بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی"واس" نے وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ "ارم" نیوز نیٹ ورک کی جانب سے شائع کی گئی شام سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی خبر محض جھوٹ کا پلندہ ہے، جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ سعودی حکومت شام کی موجودہ حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کرے گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں