death
دو مصری بچوں کیلیے ماں کے انتقال کی خبر لائیو پروگرام میں
میزبان نے پروگرام شروع کرنے سے پہلے خبر روکے رکھی
مصر کے دو ننھے بچوں کو ایک براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی والہ کے انتقال کی خبر سننا پڑی۔ بچوں کی والدہ اس سے پہلے کومے میں چلی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام براہ راست نشر کیا جا رہا تھا کہ میزبان مبارک عبد النبی عبدالعظیم نے اسی دوران شرکت کرنے والے دو بہن بھائیوں کو اس اندوہناک خبر سے آگاہ کیا۔ ناظرین نے بچوں کی آہ و زاری کا منظر ٹی وی پر براہ راست دیکھا۔
معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر میزبان کو بچوں کی والدہ کے انتقال کی خبر پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی مل گئی تھی، لیکن اس نے یہ خبر پروگرام سے پہلے بچوں کے ساتھ شئیر نہ کی تھی۔
ننھے بچے اپنی زندگی کی بری ترین خبر سن کر پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع ہو گئے۔ اس موقع پر میزبان نے بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا لیکن پروگرام جاری رکھنا ممکن نہ رہا تو میزبان نے پروگرام میں وقفہ کر دیا۔