تراسی مقامی، عرب اور یورپی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان سرکاری حکمنامے میں کیا گیا

یو اے ای میں اخوان، داعش، النصرہ محاذ دہشت گرد قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز ایک سرکاری حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت متعدد عرب اور مقامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

حکمنامے میں یمن میں سرگرم شیعہ مسلک حوثیوں کی تنظیم، خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں میں سرگرم حزب اللہ، الحجاز میں سرگرم حزب اللہ السعودی، عراق کی منظمہ بدر، عصائب اھل الحق اور شام کی لواء ابو فضل العباس کو بھی دہشت گرد تنظمیں قرار دیکر ان پر پابندی عاید کی گئی ہے اور ان کا نام دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کی حالیہ فہرست میں 83 مقامی، عرب اور یورپی گروپوں کے نام شامل ہیں۔

حکمنامے میں ذرائع ابلاغ سے کہا گیا ہے کہ وہ یو اے ای کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی حالیہ فہرست کو اپنے نیٹ ورکس سے مشتہر کریں تاکہ عوام الناس اور متعلقہ معاشروں کو ان کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں