لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصراللہ۔
حسن نصراللہ کی سرکردہ شیعہ رہ نما سے ملاقات
لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ شیخ حسن نصراللہ نے عراق کے جنوبی شہر النجف سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شیعہ رہ نما آیت اللہ بشیرالنجفی سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی نژاد بشیرالنجفی لبنان کے دارالحکومت بیروت میں طبی معائنے کے لیے آئے ہیں۔شیخ حسن نصراللہ نے ان سے کسی خفیہ مقام پر ملاقات کی ہے اور اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ اسرائیل کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر کبھی کبھار ہی منظرعام پر آتے ہیں اور وہ بالعموم جنوبی بیروت میں واقع کسی خفیہ مقام سے ہی اپنے پیروکاروں سے مخاطب ہوتے ہیں۔
حزب اللہ کے میڈیا دفتر نے اطلاع دی ہے کہ حسن نصراللہ نے آیت اللہ العظمیٰ بشیر النجفی سے ملاقات میں مسلم امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے لیکن اس نے یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ ملاقات کہاں ہوئی ہے۔
آیت اللہ بشیرالنجفی گذشتہ ہفتے طبی معائنے کے لیے بیروت پہنچے تھے۔ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔وہ النجف میں مقیم سرکردہ چار شیعہ علمائے دین میں سے ایک ہیں اور اہل تشیع میں انھیں دنیا بھرمیں سب سے بااثر عالم سمجھا جاتا ہے۔
اسی بارے میں
-
"بشار الاسد اور حزب اللہ شام میں فتح مند ہوں گے" -
بشارالاسد کا اقتدار اب خطرے میں نہیں: حسن نصراللہ -
ایرانی جوہری پروگرام پر معاہدہ، ورنہ جنگ: حسن نصراللہ -
لبنان :ٹی وی شو میں حسن نصراللہ کا مضحکہ اڑانے پر ہنگامے -
شامی حکومت سے کیمیائی ہتھیار حاصل نہیں کیے: حسن نصراللہ -
حزب اللہ کے سربراہ کا ''تکفیریوں'' پر کار بم دھماکے کا الزام