پلیس عراق
عراق: 40 قیدی جیل توڑ کر فرار، 12 محافظوں سمیت 72 ہلاک
عراقی دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع ایک جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 50 قیدی اور 12 جیل محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔
بغداد کے قریب واقع الخالص جیل میں یہ ہلاکتیں اس وقت پیش آئی جب جیل میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور قیدیوں نے اس کشیدگی کا فائدہ اٹھا کر جیل سے بھاگنے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کے مطابق تقریبا 40 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
ایک ترجمان کے مطابق یہ تمام معاملہ اس وقت شروع ہوا جب بغداد سے تقریبا 50 کلومیٹر دور ایک قصبے خالص میں موجود ایک پولیس کمپائونڈ میں موجود ایک قیدی نے جیل کے وارڈن سے ہتھیار چھین لیا۔
بریگیڈئیر جنرل سعد مان نے بتایا "ایک قیدی نے جیل کے محافظ سے ہتھیار چھین لیا۔ اس محافظ کو قتل کرنے کے بعد قیدی نے ہتھیاروں کے کمروں کا رخ کیا اور مزید ہتھیاروں کو قبضے میں لے لیا۔"
سعد کے مطابق "اس واقعے کے بعد جیل میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ہم نے ایک فرسٹ لیفٹیننٹ اور پانچ پولیس اہلکاروں کو کھو دیا جبکہ 40 قیدی بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان میں سے نو قیدی دہشت گردی کے مقدمات جبکہ باقی عام جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
عراق میں پچھلے دو سالوں کے دوران کئی جیلوں میں قیدیوں کو فرار کروانے کی کوششیں ہوچکی ہیں جن میں جون 2014 کے دوران داعش کی جانب سے کئے جانیوالا بڑا حملہ بھی شامل ہے۔
انتہاپسند جنگجوئوں نے سینکڑوں سنی قیدیوں کو رہا کروا کر انہیں داعش کی صفوں میں بھرتی کر لیا تھا۔
اس سے پہلے جمعہ کے روز شیعہ عبادت گاہوں پر دو خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
اسی بارے میں
-
’عراق وشام پر بالادستی کی خاطر ایران داعش سے نہیں لڑے گا‘ -
عراق میں کشت وخون جاری،اپریل میں 2500 شہری ہلاک -
لبنان میں داعش سے وابستہ عالم کی گرفتاری -
کینیڈین وزیر اعظم کا دورہ عراق، 139 ملین ڈالر امداد کا وعدہ -
عراق کی امداد سے متعلق امریکی کانگریس میں متنازعہ بل کی منظوری -
عراق: الرمادی میں لڑائی،30 پولیس افسر ہلاک