Your browser doesn’t support HTML5 video
نوری المالکی سقوط موصل کے ذمہ دار قرار
پارلیمانی کمیٹی نے رپورٹ جاری کردی
عراق کی ایک پارلیمانی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نوری المالکی سمیت 35 اہم حکومتی عہدیداروں کو ایک سال قبل شمالی عراق کے شہرموصل پر دولت اسلامی "داعش" کے جنگجوئوں کے قبضے کا براہ راست ذمہ دار قراردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے سقوط موصل کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ یہ رپورٹ پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کو سپرد کردی گئی ہے جسے جلد ہی بحث کے لیے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں بحث کے بعد رپورٹ پرآئینی اور قانونی کارروائی کے لیے اسے پراسیکیوٹرجنرل کے پاس بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ ایک سال قبل موصل شہر پرداعش کے جنگجوئوں نے ڈرامائی اندازمیں قبضہ کرتے ہوئے عراقی فوج کو وہاں سے نکال باہرکیا تھا۔ داعشی جنگجو نہایت تیزی کے ساتھ شمالی عراق کے کئی دوسرے علاقوں کو بھی فتح کرتےہوئے بغداد پردستک دینے لگے تھے، جس کے بعد امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک اور کرد فوج نے داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا اور شدت پسندوں کی پیش قدمی روکی۔