أسرى فلسطين

اسرائیلی حکام کی مجرمانہ غفلت سے فلسطینی قیدی کی موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی جیل حکام کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں چند روز قبل دماغی فالج کےحملےمیں متاثر ہونے والا فلسطینی قیدی علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث وفات پا گیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی"معا" کے مطابق 30 سالہ فلسطینی اسیر فادی الدربی کو چند روز قبل دماغ کا فالج ہوا مگراسرائیلی جیل حکام کی جانب سے اسے کسی قسم کی علاج کی سہولت مہیا نہیں کی گئی جس کےنتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

انسانی حقوق گروپ کی ترجمان فدا نجادہ نے بتایا کہ اسرائیلی جیل حکام کی جانب سے تنظیم کے مندوب کو بتایا گیا ہے کہ تیس سالہ قیدی فادی الدربی دماغی فالج کے نتیجے میں فوت ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ فادی الدربی کو اسرائیلی عدالت سے 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جن میں سے وہ 9 سال قید کاٹ چکا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں سات ہزار فلسطینی قیدیوں میں سے 600 قیدی مختلف امراض کا شکار ہیں مگر جیل انتظامیہ ان کے علاج معالجے کے حوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ مریض قیدیوں میں 180 کے فوری اور مستقل بنیادوں پر علاج معالجے اور دیکھ بحال کی ضرورت ہے، ورنہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں