An Iraqi security forces stands guard as Shi'ite pilgrims walk to the holy city of Kerbala, ahead of the holy Shi'ite ritual of Arbaeen, in Baghdad, November 29, 2015. REUTERS

بغداد : شیعہ کی مسجد کے نزدیک خودکش بم دھماکا، 8 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے العبیدی میں واقع اہل تشیع کی ایک مسجد کے نزدیک خودکش بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے ہیں۔

فوری طور پر کسی گروپ نے بغداد میں اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن عراق میں داعش اور دوسرے جنگجو گروپ اس طرح کے خود کش حملے کرتے رہتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں