نامعلوم مسلح افراد نے سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع صحرائی علاقے سے 26 قطری شہریوں کو اغوا کیا ہے۔

عراق : مسلح افراد نے 26 قطری شہری اغوا کر لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع صحرائی علاقے سے بدھ کو علی الصباح نامعلوم مسلح افراد نے چھبیس قطری شہریوں کو ان کے شکار کیمپ سے اغوا کر لیا ہے۔

سماوا سے تعلق رکھنے والے دو پولیس افسروں نے ان قطری شہریوں کے اغوا کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ان کی بازیابی کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

سماوا کے گورنر فلیح الزیادی نے بتایا ہے کہ ''دس بارہ پک اپ ٹرکوں پر سوار ایک مسلح گروپ نے سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع سماوا صحرا میں بسیہ کے علاقے سے چھبیس قطری شکاریوں کو ان کے کیمپ سے اغوا کیا ہے''۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں