Your browser doesn’t support HTML5 video
حلب : شامی انقلابیوں کے ہاتھوں حزب اللہ کے 23 ارکان قید
انسانی حقوق کے شامی نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کے بعض مسلح بریگیڈز نے حلب شہر کے علاقے الحمدانیہ میں پیش قدمی کی ہے۔ پیش قدمی کے دوران اپوزیشن کے گروہوں نے حزب اللہ کی ملیشیاؤں سے تعلق رکھنے والے 23 ارکان کو قیدی بنا لیا۔
نیٹ ورک کے مطابق ادھر الراموسہ کے علاقے میں سرکاری فورسز کے بھی ایک گروپ کو قیدی بنا لیا گیا جب کہ شہر میں انقلابیوں کو پسپا کرنے کے دوران کئی سرکاری فوجی مارے گئے۔
واضح رہے کہ یہ تمام تر پیش رفت انقلابیوں کی جانب سے "حلب" کے تیسرے مرحلے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہیں۔ یہ مرحلہ چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے اور اس دوران انقلابیوں نے شہر کے مختلف محاذوں پر پیش قدمی کو یقینی بنایا ہے۔