عراق

عراق : دوسری بیوی کی خاطر بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے ضلع الفاو میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر یہ الزام ہے کہ اس نے اپنی دوسری بیوی کو راضی کرنے کے لیے اپنے 11 سالہ بیٹے پر تشدد کیا یہاں تک کہ وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بصرہ کی پولیس کمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عراقی تعزیرات کی دفعہ 405 کے تحت بچے کے باپ کو دانستہ اقدام قتل کے اور اس کی بیوی کو قتل پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں افراد کو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قاتل باپ نے اپنے بیٹے کو مارا پیٹا اور پھر گھر کے لاؤنج میں سخت گرمی میں بنا کسی ٹھنڈک کے آلات محبوس کردیا۔ بچے کو پانچ روز تک بھوکا رکھا گیا جس کے نتیجے میں وہ موت کی نیند سو گیا۔ بچے کی عمر جب دو برس تھی تو اس کی حقیقی ماں فوت ہو گئی تھی اور بچے کی پرورش اس کی نانی نے کی۔ تاہم بعد ازاں بچے کے باپ نے اسے نانی سے لے لیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں