Your browser doesn’t support HTML5 video

سعودی عرب کا بشار حکومت پر جنگ بندی کی پاسداری کے لیے زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے باور کرایا ہے کہ شام میں عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مملکت جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے جو برادر شامی عوام کی انسانی مشکلات میں کمی لانے کا ذریعہ بنے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب بشار الاسد کی حکومت اور اس کے حلیفوں کی جانب سے اس معاہدے کی پاسداری پر زور دیتا ہے اور یہ توقع کرتا ہے کہ اس کے نتیجے میں شام میں سیاسی عمل کا جنیوا اعلان اول اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق دوبارہ آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا اور روس کی وساطت سے شام کے تمام علاقوں میں پیر کی شب سے جنگ بندی جاری ہے۔تاہم بعض علاقوں سے شامی باغیوں اور سرکاری فوج کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی اطلاعات ملی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں