deadBody
مزدلفہ میں فوت ہونےوالے ایشیائی حاجی کی لاش برآمد
مکہ مکرمہ میں پولیس کے مطابق گذشتہ برس حج پر آئے ایک غیرملکی عمر رسیدہ حاجی کی لاش مزدلفہ سے ملی ہے۔ پولیس کی شناخت کے ساتھ وفات کے اسباب کی تحقیقات کر رہی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق گذشتہ جمعرات کو ایک مقامی شہری نے مزدلفہ سے گذرتے ہوئے پتھروں کے درمیان احرام باندھے ایک معمر شخص کی میت دیکھی اور پولیس کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔ پولیس نے فوری طور پر جائےوقوعہ پر پہنچ کرلاش قبضے میں لے لی۔ ذرائع کے مطابق بہ ظاہر فوت ہونے والا شخص ایشیائی معلوم ہوتا ہے۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے متوفیٰ کا تعلق بھارت سے ہے تاہم اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں۔