fire

اسرائیل کی آگ نے فلسطینی قصبوں کا محاصرہ کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیل میں متعدد فلسطینی قصبوں کے اندر ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی جس پر آگ بجھانے والی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آ گئیں تاکہ آگ کو رہائشی علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا جائے۔

عربی ویب سائٹ "arab 48" کے مطابق ناصرہ ، عیلوط ، زیمر ، طمرہ ، عسفیا ، ام الفحم کے علاوہ "ميعامی" قصبے کے نزدیک وادی عارہ میں جھاڑیوں اور قدرتی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ہوا کی تیزی کے سبب آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔

رات کے آخری پہر الناصرہ اور عیلوط کے علاقوں کو صفوریہ کے علاقے سے علاحدہ کرنے والے جنگلات اور جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ الناصرہ کے علاقے فاخورہ میں آگ بجھانے والی ٹیموں نے متعدد گھروں کو مکینوں سے خالی کرا لیا جب کہ پولیس نے علاقے کی جانب آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

پولیس نے آگ بھڑکنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسے جان بوجھ کر لگایا گیا۔

عسفیا کے قصبے کے نزدیک کرمل کے جنگلات میں آگ نے رہائشی علاقوں کے نزدیک زور پکڑ لیا۔ اس موقع پر آگ بجھانے والی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے قصبے کے گھروں تک پہنچنے سے روک دیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں