Your browser doesn’t support HTML5 video

یمن : الحدیدہ کی بندرگاہ واپس لینے کے لیے 2 بریگیڈ تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے یمنی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر عبدربہ منصور ہادی کی حکومت نے الحدیدہ کی بندرگاہ کو واپس لینے کے لیے دو تربیت یافتہ بریگیڈوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق پہلا بریگیڈ الحدیدہ سے 230 کلو میٹر شمال میں میدی کے علاقے میں جب کہ دوسرا بریگیڈ الحدیدہ کے جنوب میں 130 کلو میٹر کی دوری پر الخوخہ کے علاقے کے باہر تعینات ہو گا۔ اس کا مقصد اسلحے کی اسمگلنگ کی کارروائیوں اور امدادی سامان کے ٹرکوں پر باغیوں کے دھاوے کو روکنا ہے۔

یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ الحدیدہ کی بندرگاہ کے ذریعے اسلحے کی اسمگلنگ اور امدادی سامان لوٹ لینے کی کارروائیوں میں حوثیوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے اقوام متحدہ کو ثبوت اور دستاویزات پیش کر چکی ہے۔ لہذا ملیشیاؤں سے اس بندرگاہ کو آزاد کرانے کا وقت قریب آ چکا ہے۔

یمن کی وزارت دفاع کے ایک سینئر ڈائریکٹر محسن خصروف کے مطابق متوقع فوجی کارروائی میں جلدی کا ایک سبب " اقوام متحدہ کی جانب سے اس درخواست کو نظر انداز کرنا ہے جس میں الحدیدہ کی بندرگاہ کی مسلسل نگرانی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کارروائی کے لیے سیاسی فیصلہ ہو چکا ہے اور عسکری تیاری مکمل ہو چکی ہے اور اب الحدیدہ کی بندرگاہ کو حوثیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے صرف الٹی گنتی کا انتظار ہے"۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں