قرقاش
شاہ سلمان کا دورہ روس تمام عربوں کے واسطے کامیابی ہے : قرقاش
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے باور کرایا ہے کہ شاہ سلمان نے دورہ روس میں جس خیرہ کر دینے والی کامیابی کو یقینی بنایا ہے وہ تمام عربوں کی کامیابی شمار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا مرکزی کردار مشترکہ مفاد کے لیے ہے جو پڑوسی ممالک کے رسوخ کو غیر جانب دار بناتا ہے"۔
جمعے کے روز اپنی ٹوئیٹ میں قرقاش نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کا معنوی اور سیاسی کردار عربوں کے رعب اور دبدبے کی واپسی کا ترجمان ہے"۔
اپنی بات کے اختتام پر اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ "شاہ سلمان راستے کی سمت متعین کرنے کی ذمے داری انجام دے رہے ہیں"۔
جمعرات کے روز ماسکو میں شاہ سلمان اور روسی صدر ولادیمر پوتین کے درمیان تاریخی سربراہ ملاقات کا انعقاد ہوا جس کے دوران کئی اقتصادی ، صنعتی اور عسکری معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
اس موقع پر خادم حرمین شریفین نے متعدد معاملات میں سعودی عرب اور روس کے مواقف میں موافقت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماسکو کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے کارآمد ہے۔