کردستان

شمالی عراق میں 2 ترک فوجی اور کردستان ورکرز پارٹی کے 8 ارکان ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے شمال میں واقع علاقے زاب میں پیر کی رات کردستان ورکرز پارٹی کے مسلح عناصر کی جانب سے نصب کردہ دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دو تُرک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ اس بات کا اعلان ترکی کی مسلح افواج نے منگل کے روز کیا۔

واقعے کے بعد ترک لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں مذکورہ علاقے میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں "کردستان ورکرز پارٹی" کے آٹھ مسلح عناصر ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستمبر میں شمالی عراق میں ترکی کی سرحد کے نزدیک ترک فوج کے ساتھ جھڑپ میں کردستان ورکرز پارٹی کے تین مسلح جنگجو مارے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی صوبے دھوک کے علاقے کانی ماسی میں ہونے والی اس جھڑپ میں ایک ترک فوجی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں