Your browser doesn’t support HTML5 video

لبنان کے وزیراعظم سعد حریری جان کے خطرے کے پیش نظر مستعفی

نشری تقریر میں خطے میں ملوث ایرانی ہاتھ کاٹ پھینکنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے ہفتے کے روز ایک نشری تقریر میں اپنے استعفے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ’’ خطے میں ملوث ایران کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے‘‘۔

انھوں نے اپنی تقریر میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انھیں قتل کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے ایران اور اس کی اتحادی لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ انھوں نے لبنانیوں اور شامیوں کے خلاف حزب اللہ کے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا اور اس کی مخالفت کی تھی۔

سعد الحریری نے کہا :’’ ہم ایک ایسے ماحول میں رہ رہے ہیں جیسا (ان کے والد اور سابق وزیراعظم ) شہید رفیق الحریری کے قتل کے وقت تھا۔میں نے یہ بُو محسوس کر لی ہے کہ میری زندگی کو نشانہ بنانے کے لیے خفیہ ساز ش کے تانے بانے بُنے جارہے ہیں‘‘۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں