Your browser doesn’t support HTML5 video
عرب اتحاد کی معاونت سے یمنی فوج کی صعدہ کے مشرق میں کامیابیاں
یمن میں سرکاری فوجی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی صوبے صعدہ کے مشرق میں البقع کے محاذ پر لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کے 3 کمانڈر مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں کے نام صالح علی صالح ، نایف صادق عبداللہ اور محمد ضیف اللہ السحاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے باغی ملیشیا کے قبضے میں موجود ہتھیاروں اور گولہ بارود کو برآمد کر لیا۔
اس دوران زیر گردش آنے والی تصاویر میں یمنی فوج کے ارکان کو البقع کے محاذ پر حوثی ملیشیا سے واپس لیے جانے والے علاقوں میں گشت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یمنی فوجیوں نے باغیوں کے قبضے سے ہاتھ لگنے والے بعض ہتھیاروں کو بھی پیش کیا۔
دوسری جانب البیضاء صوبے میں قبائلی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت یمنی فوج کے لیے اہم ترین ہدف فضحہ کے علاقے کی جانب رینگتے ہوئے بڑھنا ہے۔ مذکورہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں نعمان اور عقبۃ القنذع کی گورنریوں کی سمت حوثیوں کی سپلائی لائن منقطع ہو جائے گی۔
یمنی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی میں شدّت آ جانے کے بعد باغیوں کی جماعت کے کمانڈر محاذوں پر اپنے ہلاک اور زخمی جنگجوؤں کو چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں جب کہ حوثی ملیشیا کی صفوں میں افراتفری کا عالم ہے۔