Your browser doesn’t support HTML5 video

قطری ریال سے کھلواڑ کے لیے کوئی سرگرمی انجام نہیں دی: فرسٹ ابوظبی بینک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں "فرسٹ ابوظبی بینک" نے اس امر کی تردید کی ہے کہ اس نے قطری ریال کے ساتھ کھلواڑ کی غرض سے کاروباری سرگرمیاں انجام دیں۔

پیر کے روز جاری بیان میں بینک کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قطر کے الزامات اور متعلقہ رپورٹیں بے بنیاد اور حیران کن ہیں۔

فرسٹ ابوظبی بینک کے مطابق وہ اپنی سرگرمیوں میں اعلی ترین پیشہ ورانہ معیار اور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری قوانین کی مکمل پابندی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ فرسٹ ابوظبی بینک اثاثوں کے لحاظ سے امارات کا سب سے بڑا بینک شمار کیا جاتا ہے۔ اس پوزیشن کے حصول میں فرسٹ خلیج بینک اور ابوظبی نیشنل بینک کے فرسٹ ابوظبی بینک میں انضمام کا اہم کردار ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں