Your browser doesn’t support HTML5 video
اسرائیلی تحویل میں موجود عہد التمیمی کو پوچھ گچھ کے دوران ہراسیت کا سامنا
اسرائیلی حراست میں موجود 16 سالہ فلسطینی لڑکی عہد التمیمی کے گھر والوں نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں دو اسرائیلی تحقیق کار پوچھ گچھ کے دوران عہد کو دھمکیاں دینے کے علاوہ اس کے جسم اور گوری رنگت پر تبصرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ان میں ایک شخص عہد کے انتہائی قریب ہو کر بات کر رہا ہے جب کہ عہد نے چُپ سادھ رکھی ہے۔ عہد کے والد نے پوچھ گچھ کے دوران کے مختلف مناظر جاری کیے ہیں۔ عہد سے تحقیقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہیں۔
اسرائیلی کارکن جوناتھن پولاک کا کہنا ہے کہ یہ وڈیو کلپس 26 دسمبر کے ہیں۔
قصور کا اعتراف کر لینے کی صورت میں عہد التمیمی کو آٹھ ماہ کی جیل کاٹنا ہو گی۔
عہد کو 19 دسمبر کو مغربی کنارے میں اُس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب اُس نے اپنے گھر کے باہر کھڑے دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور لاتیں رسید کی تھیں۔