THUMBNAIL_ الجيش الليبي يقترب من استكمال السيطرة على بنغازي

لیبیا کی فوج کی درنہ میں مسلح عناصر کو محفوظ راستے کی پیش کش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے سرکاری ترجمان میجر جنرل احمد المسماری کا کہنا ہے کہ الکرامہ عسکری کارروائی کے آپریشنز روم کے یونٹس خود کو حکام کے حوالے کر دینے کے خواہش مند ہر شخص کو محفوظ راستہ اور قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

المسماری نے یہ بھی بتایا کہ قومی فوج کے طیاروں نے بم باری کر کے درنہ شہر میں القاعدہ تنظیم کے زیر انتظام دہشت گرد جماعتوں کے آپریشنز رُوم کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

دوسری جانب لیبیا کی فوج کی معاون فورسز کے رکن احمد موسی رزق اللہ کا کہنا ہے کہ درنہ شہر میں شدت پسند جماعتیں لڑائی میں شہریوں کو جھونکنے کی کوشش کر رہی ہیں تا کہ لیبیا کی فوج اور عوام کے درمیان عداوت کو جنم دیا جا سکے تاہم فوج اس حربے سے اچھی طرح واقف ہے اور خبردار رہ کر اس سے نمٹ رہی ہے۔

رزق اللہ کے مطابق لیبیا کی فوج نے جن علاقوں پر کنٹروح حاصل کیا وہاں عوام نے فوج کا پُر تپاک خیر مقدم کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں