سعودی عرب

سعودی عرب : قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے والے دو ججوں سے پوچھ گچھ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں عدلیہ سپریم کونسل کے سربراہ داکٹر ولید الصمعانی نے ہدایت جاری کی ہے کہ الجوف صوبے میں ایک سرکاری تقریب کے دوران قومی ترانے کی ادائیگی کے وقت کھڑے نہ ہونے والے دو ججوں کے ساتھ پوچھ گچھ کی جائے۔

دوسری جانب وزارت انصاف کے ترجمان منصور القفاری کا کہنا ہے کہ قومی ترانے کی ادائیگی کے وقت احتراما کھڑا ہو جانا یہ مقامی اور عالمی سطح پر ایک منظور شدہ امر ہے۔ اس حوالے سے عدلیہ سے منسلک کسی شخصیت کی جانب سے ایسا کوئی بھی تصرّف ناقابل قبول ہے جو قومی علامتوں کے عدم احترام کو ظاہر کرے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے گزشتہ روز ایک اخباری متن کو سامنے لایا گیا تھا جس میں مذہبی طور پر قومی رسومات اور علامتوں کے تصور کو تسلیم نہ کیے جانے کے معاملے پر روشنی ڈالی گئی۔ متن میں "قومی ترانے کے لیے کھڑے ہونے" کے حوالے سے شرعی تصور اور احکامات اور مذہبی شخصیات کے درمیان اختلاف کو زیر بحث لایا گیا۔ ساتھ ہی الجوف صوبے میں سرکاری تقریب کے دوران دو مذہبی رہ نماؤں کی جانب سے قومی ترانے کے وقت بیٹھے رہنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی تصویر پیش کی گئی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں