THUMBNAIL_ ميليشيات الحوثي تخطف الشباب بالقوة وتزج بهم في الجبهات

یمن کے 250 قبائلی نوجوان حوثیوں کی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے مقامی ذریعے کا کہنا ہے کہ صنعاء کے قریب ایک چھوٹے سے علاقے سے تعلق رکھنے والے مختلف قبائلی نوجوانوں کی بڑی تعداد ایران نواز حوثی باغیوں کے جھانسے میں آکر جنگ کا ایندھن بن گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صنعاء کے نواحی علاقے ھمدان میں بیت انھم سے تعلق رکھنے والے 250 قبائلی نوجوان حوثیوں کی ترغیب پر لڑائی میں شامل ہوئے اور محض چند روز کے دوران ملک کے مغربی ساحلی محاذ پر لڑتے ہوئے مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے جنگ کا ایندھن بننے والے ان قبائلی نوجوانوں میں بعض کم عمر بچے بھی شامل ہیں لالچ یا دھونس کے ذریعے جنگ میں جھونکا گیا۔

یمن کے قبائلی ذرائع کے مطابق افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے حوثی شدت پسند اپنے مذموم جنگی مقاصد کے حصول کے لیے قبائل کے کم عمر بچوں کو بھی ڈرا دھمکا کر یا انہیں پیسے کا لالچ دے کر میدان جنگ میں بھیج رہےہیں۔ حوثی باغیوں نے ملک کے نہتے شہریوں کو جنگ میں جھونکنے کا سلسلہ غیر معقول حد تک پھیلا دیا ہے اور وہ اپنے مخصوص ایرانی ایجنڈے کے مطابق ملک کو تباہ کررہےہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں