Gifts by Shah salman to Yahmi citizens1

گیارہ ہزار یمنی شہریوں میں شاہ سلمان مرکزکی طرف سے کھجوروں کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں امدادی آپریشن میں مصروف عمل ’شاہ سلمان ریلیف مرکز‘ کی طرف سے المھرۃ گورنری کے علاقوں سیحوت اور نشطون کے گیارہ ہزار شہریوں میں کھجوریں تقسیم کی گئیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرہ کے شہریوں میں کھجوروں کے 900 کارٹن تقسیم کئے گئے جن سے 10 ہزار 800 افراد مستفید ہوں گے۔

قبل ازیں مغربی ساحلی محاذ کے ذرائع نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ کے جنوبی ڈاریکٹوریٹ الدریھمی پر دھاوا بولا اور شہریوں کو دی جانے والی امداد قبضے میں لےلی۔

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں پر جہازوں کے ذریعے ادویات اور خوراک کا سامان گرایا گیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں