جبران باسيل gebran bassil

لبنان کی حزب اللہ سے متعلق اسرائیلی دعوے کی شدید مذمت

اسرائیل لبنان پر حملے کے جواز ڈھونڈ رہا ہے: جبران باسیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان میں ایران کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا اشارہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب تھا۔

لبنانی وزیر خارجہ جبران باسیل نے کہا کہ اسرائیل لبنان کی سرزمین کو پامال کرنے کے لیے حیلے تلاش کررہا ہے۔ عالمی آئینی فورم سے اسرائیلی وزیراعطم نے لبنان کی خود مختاری اور سیادت کو چیلنج کیا ہے۔ صہیونی وزیراعظم یہ بھول گئے کہ لبنان نے اسرائیلی جارحیت کو شکست سے دوچار کیا اور اسے لبنان سے نکال باہر کیا تھا۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز ایک وڈیو کلپ اور بعض تصاویر جاری کی ہیں جن کے بارے میں اس کا دعوی ہے کہ یہ لبنان میں وہ مقامات ہیں جہاں حزب اللہ تنظیم میزائلوں کی تیاری میں مصروف ہے۔

ان تصاویر کا اجرا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے اس اعلان کے چند منٹ بعد کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ ایران ، حزب اللہ کے میزائلوں کو درست نشانے والا بنانے کے سلسلے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

نیتن یاہو نے حزب اللہ پر الزام عائد کیا کہ وہ بیروت میں شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور انہیں انسانی ڈھال بنا رہی ہے۔ نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ "بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف حزب اللہ کے زیر انتظام میزائلوں کی تیاری کے کارخانے موجود ہیں۔ پہلا مقام ساحل کے نزدیک الاوزاعی کے علاقے میں رن سے تھوڑی دور واقع ہے۔ دوسرا مقام فٹبال گراؤنڈ کے ایک جانب اور تیسرا مقام بالکل ایئرپورٹ سے متصل ہے۔ حزب اللہ کے لیے اسرائیل کا پیغام ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ تم لوگ کیا کر رہے ہواور کہاں کر رہے ہو۔ اسرائیل تم لوگوں کو سزا کے بغیر بچ کر نہیں جانے دے گا"۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں