MBS

سعودی ولی عہد کا 130 تاریخی مساجد کی توسیع اور مرمت کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک بھر کی 130 تاریخی مساجد کی تعمیر نو اور مرمت کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ولی عہد کی جانب سے مساجد کی مرمت کے پروجیکٹ کےپہلے مرحلے پر مملکت میں 10 مقامات پر 30 مساجد کی مرمت اور ان کی توسیع کی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے 5 کروڑ ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں تاریخی مساجد اور دیگر تاریخی وتہذیبی اہمیت کے حامل مقامات کی مرمت کا منصوبہ 20 سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ ان مقامات کی دینی اور تاریخی اہمیت کے پیش نظر ولی عہد نے اس منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے اور ملک بھر کی ایک سو تیس مساجد کی تعمیرومرمت کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں