Houthis
حوثی خزانے کا اہم عہدیدار فضائی حملے میں ہلاک
یمن کی سرکاری فوج نے بتایا ہے کہ صعدہ گورنری میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں ایران نواز باغی حوثی گروپ کے مالی امور کا اہم عہدیدار ہلاک ہو گیا۔
العربیہ نیوز چینل کے مطابق حوثی شدت پسند ضیف محمد یحییٰ شریف کو صعدہ گورنری کے آل ابو جبارہ ڈائریکٹوریٹ میں کتاف کے مقام پر فضائی حملے میںنشانہ بنایا۔
عسکری ذریعے کے مطابق ضیف محمد شریف حوثیوں کی وزارت داخلہ کے زیرانتظام مالی امور کا ڈائریکٹر تھا۔
ادھر بدھ کے روز یمنی فوج نے صعدہ کے شمالی علاقے رازح میں پیش قدمی کرتے ہوئے مزید اہم مقامات حوثی باغیوں سے آزاد کرالیے۔
درایں اثناء یمن کے فیلڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ بارڈ فورس کے بریگیڈ 7 رازح محاذ پر الجثامہ، آل سبتان، القرن، حوالی، تباب ، مشرقی المقران اور جبل الازھور جیسے اہم مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے۔
سرکاری فوج اور اتحادی فورسز نے حوثیوں کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میبں گاڑی تباہ ہو گئی۔