Your browser doesn’t support HTML5 video

مودی نے روایتی پروٹوکول سے ہٹ کرسعودی ولی عہد کا استقبال کیا:وزارت خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے روایتی پروٹوکول سے آگے بڑھ کر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کانئی دہلی آمد پر استقبال کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کےترجمان رویش کمار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ"ٹویٹر" پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نئی دہلی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال کے لیے روایتی پروٹوکول کو بھی ایک طرف رکھ دیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا نئی دہلی آمد پر اپنی کابینہ کے ہمراہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان ایشیائی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے پر پاکستان کے بعد بھارت پہنچے ہیں۔ انہوں نے گذشتہ روز بھارتی قیات کے ساتھ دو طرفہ دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون اور دیگرعلاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد کی آمد کو بھارتی قوم کے لیے بہت بڑی خوش خبری قرار دیا اور کہا کہ پوری بھارتی قوم سعودی مہمان کی آمد پر خوش ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں