Your browser doesn’t support HTML5 video

سعودی خواتین رضا کاروں کی ٹریفک کےقوانین بارے آگاہی مہم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں تیل پائپ ساز کمپنی کی طرف سے اپنی خواتین ورکروں کے ذریعے ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق ایک منفرد مہم شروع کی ہے۔ کمپنی کی 8 خواتین نے سعودی عرب کے مشرقی شہر الخبر میں مختلف پٹرول اسٹیشنوں سے اپنی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن بھرنے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے مردو خواتین ڈرائیوروں کو ٹریفک کے قوانین کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور جان ومال کے نقصان کا سبب بننے والے حادثات کی روک تھام میں ان کی مدد کرتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے ان خواتین کو آگاہی مہم پر مامور کرنے سے قبل انہیں ٹریفک کے امور کی مکمل ترببیت فراہم کی گئی۔ وہ اپنے آگاہی پروگرام کے دوران ڈرائیور خواتین وحضرات کو یہ بتاتی ہیں کہ ڈرائیونگ ایک ذوق ہی نہیں بلکہ ایک فن ہے اور ایک ڈرائیور کو شتر بے مہار نہیں ہونا چاہیے بلکہ ڈرائیونگ کےدوران اسے بہت سے اصولوں کی پاسداری اور احتیاط کرنا ہوتا ہے۔

سعودی عرب میں ٹریفک سے متعلق آگاہی پروگرام کے ذریعے روز مرہ زندگی میں‌ڈرائیونگ کی اہمیت، حادثات سے بچائو، محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک سگنلز کےبارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ پٹرول اسٹیشنوں پرآنے والے ڈرائیور حضرات کی طرف سے اس مہم کی تعریف کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے اس پرگرام میں شامل ایک رضاکار ایمان المطرود نے کہا کہ ہم نے اپنے پروگرام کو ڈرائیوروں تک پہنچانے کے لیے پٹرول اسٹیشنوں کو چنا۔ اس کی وجہ یہ کہ پٹرول اسٹیشن وہ مقامات ہوتے ہیں جہاں پر مردو خواتین ڈرائیوروں کی بڑی تعداد مل جاتی ہے اور ان کے ساتھ بات چیت اور آگہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کا موقع مل تا ہے۔ نیز پٹرول پمپوں پر ہرطرح کی گاڑیاں اور ان کے ڈرائیور آتے ہیں۔ وہاں پر ان کے رویوں کو جانچنے اور ان کی مدد کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔

آگاہی پروگرام میں شامل آمنہ الھلال نے کہا کہ ہماری اس مہم میں شامل تمام رضاکار خواتین ٹریفک کے قوانین سے پوری طرح با خبرہیں۔ ہم اپنی مہم کےڈرائیونگ کرنے والے خواتین وحضرات کو محفوظ ڈرائیونگ کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں