Palestinian demonstrators run away from Israeli fire and tear gas during a protest at the Israel-Gaza border fence, in the southern Gaza Strip February 15, 2019. REUTERS/Ibraheem Abu Mustafa TPX IMAGES OF THE DAY
حماس اور اسرائیل میں کشیدگی میں کمی کے لیے مصری وفد کی غزہ آمد
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں اور حماس کے ساتھ کشیدگی کے بعد مصر کا اعلیٰ سطحی سیکیورٹی وفد گذشتہ روز غزہ پہنچا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے ثالثی کرنےوالے ممالک کی طرف سےحماس کو اسرائیل کی سرحد پر ہفتہ وار مظاہرے روکنے کے اور طویل جنگ بندی کے بدلے میں اقتصادی پیکج کی پیش کش کی جا رہی ہے۔
تاہم حماس کی طرف سے اس پر کسی قسم کا فوری رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ مصری وفد کی غزہ آمد کے باوجود فلسطینیوں کے رات کے وقت احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ فلسطینیوں نے اسرائیلی سرحد کے قریب ٹائر جلا کراحتجاج کیا۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز غزہ میں ایک ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ مظاہرے گذشتہ ایک سال سے جاری ہیں جن میں اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 200 سے زاید فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔