Egyption Justice

مصر: ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے مخبروں کو سزائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں عدالت نے اتوار کے روز ایران کے لیے مخبری کرنے سے متعلق مقدمے میں ملزمان کو 15 برس اور عمر قید کی سزائیں سنا دیں۔

قاہرہ کی فوجداری عدالت کے فیصلے میں ملزم علاء علی کو 15 سال جیل اور 5 لاکھ مصری پاؤنڈز جرمانے کی سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ پانچ ملزمان حسن درباغی، محمد حسن، حميدہ انصاری، كريمی محسن اور شفيعی حسن کو عمر قید اور 5 لاکھ مصری پاؤنڈز جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ مذکورہ تمام افراد پر ایران کے لیے مخبری کرنے کا الزام تھا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزمان نے 2012 سے 2016 کے درمیانی عرصے میں ایران کو اہم معلومات پہنچانے سے متعلق جرائم کا ارتکاب کیا۔ ملزمان میں ایرانی پاسداران انقلاب کا مصری امور کا ذمے دار شامل ہے۔ ان لوگوں نے ایران کو مصر کی اندرونی صورت حال کے حوالے سے خفیہ معلومات پہنچائی اور دیگر افراد کو بھرتی کیا تا کہ ایران کے زیر انتظام گروپوں کو تشکیل دیا جا سکے جو مصر میں سیاسی اور عسکری نفوذ رکھتے ہوں۔

اس دوران ملزمان نے مصری شہریوں کو بھرتی کیا اور پھر انہیں معائنے کے لیے ایرانی پاسداران انقلاب کے پاس بھیجا تا کہ کام کے لیے موزوں افراد کو بھرتی کیا جائے۔

تمام ملزمان کو مذکورہ سرگرمیوں کے لیے معاوضہ دیا گیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں