KSA: 13 Surgeries

سعودی عرب کی طبی ٹیم کی دارالسلام میں تنزانیا کے 13 بچوں کی سرجری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شاہ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینیٹیرین ایکشن کی رضاکارانہ میڈیکل ٹیم نے جمعہ کے روز افریقی ملک تنزانیا کے دارالحکومت دارالسلام میں 13 بچوں کی سرجری کی۔ ان میں سے پانچ کیسز میں بچوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جب کہ دیگر 8 بچوں کے بھی دل کے آپریشن کیے گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تنزانیا میں سعودی عرب کی طبی ٹیم کی رضاکارانہ مہم کا پانچواں روز تھا جس میں بچوں کے دل کے آپریشن کیےگئے۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق اس مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک 55 آپریشن ہوچکے ہیں ، جن میں بچوں کےاوپن ہارٹ کے 23 اور دیگر سرجریوں کے 32 کیسز شامل ہیں۔

اس مہم کا مقصد دارالحکومت دارالسلام میں کم آمدنی والے تقریبا 90 افراد دل اور دیگر امراض کے آپریشن کرنا شامل ہے۔ سعودی عرب کی طبی ٹیمیں دنیا کئی دوسرے پسماندہ ممالک میں بھی رضاکارانہ طبی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں