KSA: Land sliding
سعودی عرب : جازان میں موسلا دھار بارشیں ، چٹان کے تودے گرنے سے راستہ بند
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں میں بدھ کے روز ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے سبب جازان میں فیفاء کے راستے پر چٹان کے تودے آ گرے جس کے نتیجے میں مذکورہ راستہ بند ہو گیا۔ شہری دفاع کی ٹیمیں اور بلدیہ کے اہل کار اس وقت تودوں کو ہٹانے اور راستے کو دوبارہ سے کھولنے کے لیے کام میں مصروف ہیں۔
فیفاء کے بالائی علاقوں میں مسلسل تیسرے روز ہونے والی شدید بارشوں کے سبب متعدد زرعی مقامات برباد ہو گئے۔
Your browser doesn’t support HTML5 video
جازان صوبے کے سرکاری ترجمان عادل بن احمد الزائری کے مطابق جازان کے نائب گورنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ موسلا دھار بارشوں کے سبب بند ہونے والے راستوں کو کھولنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ حکام فوری طور پر متاثرہ مقامات پر پہنچ گئے اور اس وقت راستوں کو کھولنے کے لیے ہنگامی طور پر کام جاری ہے۔ چٹان کے تودے گرنے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔