Syria

شام میں افغان جنگجوؤں پر مشتمل فاطمیون ملیشیا کا سربراہ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں سرگرم افغان جنگجوؤں پر مشتمل "فاطمیون" ملیشیا کا دو سال قبل زخمی ہونے والا سربراہ محمد جعفر الحسینی المعروف ابو زینب ہلاک ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 35 سالہ محمد جعفر حسینی "فاطمیون بریگیڈ" کے قیام سے قبل ایرانی ملیشیاؤں کے ساتھ مل کر شام میں لڑائی میں شریک رہا تھا۔ جب فاطمیون ملیشیا تشکیل دی گئی تو ابو زینب اس میں شامل ہوگیا۔

الحسینی فاطمیون میں شمولیت سے قبل ثقافتی میدان میں سرگرم عمل رہا تھا۔ اس نے ایران ، شام ، عراق اور دیگر جگہوں غریب افغان طلبہ اور نوجوانوں کو تربیت دینے اور بھرتی کرنے میں بھی موثر کردار ادا کیا۔جعفرالحسینی دو سال قبل شام میں ایک میزائل حملے میں زخمی ہو گیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں