KSA: Masajid
سعودی عرب میں ایک اذان کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرنے کی ہدایت
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور ودعوت ارشاد نے ملک بھر کی مساجد کی انتظامیہ، آئمہ اور موذن حضرات کو ایک اذان کےساتھ نماز جمعہ ادا کرنے کے احکامات صادر کیےہیں۔
سعودی عرب کی سینیر علماء کونسل نے تجویز پیش کی ہے کہ کرونا وائرس سے بچائو کے لیے مسلمان جمعہ کی بجائے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کریں۔
خیال رہے کہ مملکت میں ایک اذان کے ساتھ نماز جمعہ کی ادائی کی ہدایت ملک میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر کی گئی ہے۔