khana kaba cleaning
خانہ کعبہ شریف میں جراثیم کش اسپرے اور تطہیر کا عمل تصاویر کے آئینے میں
حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے گذشتہ روز خانہ کعبہ کو جراثیم سے پاک کرنے، اللہ کے گھر کی سینیٹائزنگ اور اس کی تطہیر کی گئی۔ خانہ کعبہ کی تطہیر اور سینی ٹائزنگ کے لیے شاہ عبدالعزیز غلافہ کعنہ کمپلیکس کی طرف سے خصوصی تکنیکی ٹیم بلائی گئی تھی۔
khana kaba cleaning
اس ٹیم نے نہایت مہارت اور احتیاط کے ساتھ سالانہ شیڈول کے مطابق خانہ کعبہ کی تطہیر کا عمل مکمل کیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خانہ کعبہ کا غلاف تیار کرنے والے ادارے کی ٹیم کو حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے مقدس مقام کی تطہیر کے لیے جدید آلات اور تمام ضروری لوازمات فراہم کیے گئے تھے۔
khana kaba cleaning
خیال رہے کہ خانہ کعبہ کی تطہیر کا عمل ایک ایسے وقت میں مکمل کیا گیا ہے جب ماہ صیام کا بابرکت مہینا عالم اسلام پر سایہ فگن ہونے کے ساتھ ساتھ اس وقت پوری مسلم دنیا کرونا جیسی ایک خطرناک وباء سےگذر رہی ہے۔
khana kaba cleaning
امام کعبہ اور حرمین پریزنڈنسی کے ڈائریکٹر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہن اہے کہ خانہ کعبہ، مسجد حرام اور مسجد نبوی میں صفائی اور ستھرائی کا کام کرنے والوں ہرممکن سروسز فراہم کریں گے۔
khana kaba cleaning