Israeli attack on Gaza
اسرائیل کا غزہ پٹی میں بیت حانون کے مشرق میں عسکری ٹھکانے پر حملہ
اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح غزہ پٹی کے شمال میں بیت حانون کے مشرق میں واقع ایک عسکری مقام پر توپ کے گولے داغے۔
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے منگل کی شام اعلان کیا تھا کہ غزہ پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا جو اسرائیل میں نقب کے اندر ایک کھلے علاقے میں آ کر گرا۔ واقعے میں کوئی جانی اور مادی نقصان نہیں ہوا۔ علاقے میں آ کر گرا۔
ادھر فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں زور دار دھماکا سنا گیا۔ مزید یہ کہ اسرائیلی فوج راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ پٹی میں اہداف کو بم باری کا نشانہ بنا رہی ہے۔
میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج کی توپوں نے بیت حانون کے مشرق میں عسکری مقامات کو نشانہ بنایا۔