Iran: Blasts
ایران کے شہر مشہد میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات
سماجی رابطے کی سائٹس پر سماجی کارکنوں نے خبر دی ہے کہ پیر کی صبح ایران کے شہر مشہد میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مقامی ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایک ایسے زبردست دھماکے کی اطلاع ملی ہے جس نے جنوب مغربی ایران میں ایک کیمیائی کمپنی کو ہلا کر رکھ دیا۔
یہ اطلاعات ایسے وقت میں آئی ہیں۔ جب گذشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں فوجی ، جوہری اور صنعتی تنصیبات کے اطراف میں لگاتار متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے سیاسی الجھن اور سرکاری بیانات میں بھی متنازع ردعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ دن قبل ایرانی عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ نتنز جوہری افزودگی کے ایک مرکز میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
جمعرات کو نتنز جوہری تنصیب میں دھماکے سے پہلے اور اس کے بعد سیٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر نتنز میں واقع "سینٹرفیوج پروڈکشن فیکٹری" کی عمارت میں ہونے والے نقصان کو دکھایا گیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک نتائج تک نہیں پہنچے۔ ان دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔ جلد ہی ان کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔