عبد الرحمن الخليفي

دوحا کی حزب اللہ کو فنڈنگ کی معلومات مخفی رکھنے کے لیے قطری سفیر کی رشوت کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی ذرائع ابلاغ میں ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ قطر حزب اللہ کو خفیہ مدد فراہم کرنے میں ملوث ہے۔ اخبار 'یروشلم پوسٹ' نے انکشاف کیا ہے کہ بیلجیم میں قطری سفیر نے مالی معاہدے کے ذریعے حزب اللہ کے لیے اپنے ملک کی مالی اعانت کی خبروں کی اشاعت کو روکنے کی کوشش کی ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برسلز میں تعینات دوحا کے سفیر عبدالرحمن الخلیفی نے حزب اللہ کی مالی اعانت میں قطر کے کردار کے بارے میں معلومات خفیہ رکھنے پر مغربی انٹیلی جنس سروسز کے ایک اہلکار کو ساڑھے سات لاکھ یورو دینے کی پیش کش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بیلجیئم میں قطری سفارتکار نے ڈبلیو ایم پی تعلقات عامہ کے سی ای او مائیکل انکر کی خدمات حاصل کیں تاکہ وہ دوحا کی حزب اللہ کی مالی مدد کو خفیہ رکھ سکے۔

ادھر ایک جرمن اخبار کے مطابق انکر نے حزب اللہ کے لیے قطر کی حمایت کو چھپانے کی کسی بھی کوشش میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔

لیکن یروشلم پوسٹ نے کہا کہ اس نے مغربی انٹلیجنس افسر اور انکر کے مابین ریکارڈنگ سنی ہے۔ اس دوران قطری سفیر کو متعدد بار بھیجا گیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں