Shah Salman and jin ping

شاہ سلمان کا چینی صدر سے دو طرفہ تزویراتی تعاون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کل بدھ کی شام جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ دونوں رہ نماوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دو طرفہ تزویراتی تعاون کےفروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

العربیہ ڈ‌اٹ نیٹ‌ کے مطابق شاہ سلمان اور جمہوریہ چین کے صدر کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے 'جی 20' اجلاس کی تیاریوں‌ اور اس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقعے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود نے کہا کہ مملکت 'جی 20' کا حصہ بن کر اقوام عالم کی خدمت، عالمی معیشت کو مضبوط بنانے اور وبائی اثرات کم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے خادم الحرمین الشریفین کو سال 2020ء کے 'جی 20' اجلاس کی میزبانی سنبھانے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں‌ نے کرونا وبا اور عالمی معاشی بحرانوں کے خاتمے کے لیے سعودی عرب کی خدمات کو سراہا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں