KSA and USA Militry Exercises
سعودی عرب اور امریکا کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا کہ مملکت نے امریکا کے ساتھ مل کر فضائی مشقیں شروع کی ہیں۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ نے 'ٹویٹر' پر اپنے جنگی طیاروں'بی 52' کی خلیجی فضائوں میں تربیتی پروازوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیںجب دوسری طرف حال ہی میں کثیر ملکی مشقیں اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔ سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی دوسرے ممالک کی افواج پرمشتمل 'ڈیفنڈر 21' بحری مشقوں کا آغاز سعودی عرب کے مشرقی علاقے الجبیل میں قائم شاہ عبدالعزیزبحری اڈے میں گذشتہ ہفتے ہو۔
مشترکہ مشقوں کا آغاز سعودی نیول فوج کے کمانڈر میجر جنرل ماجد بن ہزاع القحطانی کی موجودگی میں ہوا۔ مشقوں میں امریکی بحریہ کے دستوں کے ساتھ ساتھ برطانوی مائن سویپر اور سعودی عرب کی رائل بحری فوج نے حصہ لیا۔ ان مشقوں کا مقصد بحری سلامتی کو مستحکم کرنا ، علاقائی پانیوں کے تحفظ کو محفوظ بنانا اور جنگی تجربات کا تبادلہ کرکے اتحادی ممالک بالخصوص مشقوں میں شریک ملکوںکے مابین جنگی تیاریوں اور نیول سیکیورٹی کے تعاون کو فروغ دینا ہے۔
مشقوں کے ڈائریکٹربریگیڈیئر جنرل عواد بن راشد العنزی نے وضاحت کی کہ "نیول ڈیفنڈر" مشقوں کا مقصد سمندری تحفظ کوفروغ دینا، علاقائی پانیوں ، ساحلوں اور بندرگاہوں کی حفاظت کرنا ، فوجی تعاون میں اضافہ کرنا ہے اور رائل سعودی بحری افواج اور امریکی اور برطانوی بحری افواج کے مابین جنگی تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔