123

سعودی شہری کی طرف سے مسجد حرام کے ملازمین میں نقد رقوم کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مقامی سعودی شہری کو مسجد حرام میں حرم مکی کی صفائی کرنے والے رضا کاروں میں نقدم رقم تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری مسجد حرام میں عازمین عمرہ کی خدمت کرنے اور مسجد حرام میں مختلف خدمات انجام دینے والے افراد میں نقد رقم تقسیم کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے اس کلپ پر شہریوں کی طرف سے رقم تقسیم کرنے والے شخص کی تحسین کی گئی ہے اور سماجی کارکنوں نے اسے حرم مکی کے رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کی قابل تحسین کوشش قرار دیا ہے۔

سعودی عرب کی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نمازیوں اور زائرین کے لیے مکمل طورپر کھول دیا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ایجنسی برائے امور حرمین نے نمازیوں اور زائرین کی صحت کی حفاظت کے لیے متعدد پروگرامات، اقدامات اور وبا کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کے مربوط نظام پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں